محکمہ صحت سندھ نے اسپتال نہ آپانے والے افراد کو کورونا ویکسین کی فراہمی کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ صحت نے امن ہیلتھ کے تعاون سے ہوم ویکسینیشن پروگرام کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے تحت اسپتال نہ آپانے والے افراد کو گھروں پر ویکسین لگائی جائے گی۔
محکمہ صحت کے مطابق یہ سہولت صرف کراچی اور حیدرآباد کے اسپتال نہ آپانے والے مریضوں تک محدود ہے۔
- Advertisement -
مریض یا اہلیخانہ 9123 یا 1025 پر کال کرکے مفت ویکسینیشن کا وقت لے سکتے ہیں۔ امن ہیلتھ متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو ڈیٹا فراہم کرے گا اور ڈی ایچ اوز تصدیق کے بعد گھر آکر ویکسینیشن کرے گا۔