جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بل گیٹس اور ملنڈا کی طلاق پر بیٹی کا ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : بل گیٹس اور ملنڈا گیٹس کی بڑی بیٹی نے والدین کی علیحدگی پر خاموشی توڑ دی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے تیسرے امیر ترین انسان و مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کے مابین طلاق کی خبریں دو روز سے شہ سرخیوں میں ہیں۔

27 سالہ ازدواجی زندگی کے خاتمے کو دنیا کی اب تک کی مہنگی ترین طلاق قرار دیا جارہا ہے جس میں ملنڈا گیٹس کو 100 کھرب روپے ملے گے۔

- Advertisement -

والدین کی طلاق پر ردعمل دیتے ہوئے بڑی بیٹی نے کہا کہ ‘والدین کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گی لیکن یہ ہمارے خاندان کےلیے انتہائی مشکل ترین وقت ہے’۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں جنیفر گیٹس کا کہنا تھا کہ ‘محبتیں اور احساس کرنے والوں کا شکریہ جنہوں نے دنیا بھر سے محبت بھرے پیغامات بھیجے’۔

یہ بھی پڑھیں : ملنڈا گیٹس کو شادی ختم ہونے کے بعد 100 کھرب روپے ملیں گے

یاد رہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 145.4 ارب ڈالر کے مالک ہیں، بل اور ملنڈا کے درمیان شادی کے وقت کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا جس کے باعث عدالت نے جائیداد دونوں میں برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں