جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فاسٹ بولر تابش خان کو 18 سالہ جدوجہد کا صلہ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے: طویل محنت اور مسلسل پرفارمنس بالآخر رنگ لے آئیں، فرسٹ کلاس کرکٹ میں 550 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سرانجام دینے والی فاسٹ بولر تابش خان کے لئے آج کا دن یادگار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے اسپورٹس کلب میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے ہرارے اسپورٹس کلب میں شروع ہوگیا ہے، پاکستان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ تابش خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اسی کے ساتھ تابش خان نے اپنا ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا ہے، تابش خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے 245 ویں کھلاڑی ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے فاسٹ بولر کو ڈیبیو کیپ دی، بیٹنگ کوچ یونس خان نے تاریخی لمحے پر تابش خان کو گلے لگایا جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

- Advertisement -

ٹیسٹ کیپ ملنے پر تابش خان نے خصوصی گفتگو کی، جسے پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کیا گیا ہے، ٹیسٹ کیپ ملنے پر تابش خان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ ڈیبیو کی خوشی الفاظوں میں بیان نہیں کرسکتا، اللہ نے اپنا کرم کیا اور میری جدوجہد کا صلہ مجھے آج مل گیا۔

تابش خان کہتے ہیں جب بھی کوئی لڑکا اپنی کرکٹ شروع کرتا ہے تو اس کا یہی خواب ہوتا ہے کہ پاکستان ٹیم کی نمائندگی کروں خاص طور پر پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنوں، میرا یہ خواب آج پورا ہونے جارہا ہے،

فاسٹ بولر تابش خان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا پوری کوشش کروں گا کہ ان کی توقعات پر پورا اتروں، میرے لئے فخر کا لمحہ ہے، جب میرے سینے پر وطن عزیز کا ستارہ لگا ہوگا اور میں میدان میں اتروں گا، میری پوری کوشش ہوگی کہ اپنی سو فیصد کارکردگی دکھاؤں۔

واضح رہے کہ کراچی کے 36 سالہ فاسٹ بولر تابش خان ڈومیسٹک کرکٹ میں 18 سال کا تجربہ رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے اب تک اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 598 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں