جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ہاؤسنگ سوسائٹی کیس : 21 سالہ تاریخ کی بڑی پلی بارگین منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نیب لاہور نے ہاؤسنگ سوسائٹی کیس 21سالہ تاریخ کی بڑی پلی بارگین منظور کرلی ، پلی بارگین سے 2150متاثرین کوریلیف فراہم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب 21سالہ تاریخ کی بڑی پلی بارگین منظور کرلی ، اس سلسلے میں ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں5مئی کوریجنل بورڈمیٹنگ کی گئی، جس میں ملزمان کی پیش کردہ2 ارب 25 کروڑ مالیتی پلی بارگین درخواست پر منظور کی۔

ملزم ریاض احمد چوہان کی پلی بارگین درخواست کی احتساب عدالت نے بھی توثیق کی ، نیب لاہور کا کہنا ہے کہ پلی بارگین سے 2150 متاثرین کو ریلیف فراہم کرایا جارہا ہے، پلی بارگین پر عمل کیلئے ملزم کی 4 جائیدادیں بحق سرکار رہہن رکھنے کی منظوری دی اور ملزم سے75کروڑ 53 لاکھ کی رقم پہلی قسط کے طور پر بحق سرکار وصول کی گئی۔

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ ماہ قومی احتساب بیورو اور ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے اعلیٰ حکام کے مابین 13 ارب کی پلی بارگین کے لیے معاملات طے ہونے کے قریب تھے ، گذشتہ تین برس سے نیب اس اہم کیس پر کام کر رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کی پلی بارگین درخواست پر ہونے والی بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی کے ڈاکٹر امجد تیرہ ارب روپے کی پلی بارگین پر رضامندی ظاہر کر چکے ہیں۔ ایڈن ہاؤسنگ کے متاثرین کی تعداد لگ بھگ گیارہ ہزار ہے۔

معاہدے کے مطابق ڈاکٹر امجد تیرہ ارب روپے کی رقم تین سال کے عرصے میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ وہ متاثرین کو ادائیگی کے لیے ایک ارب روپے فوری طور پر جمع کروائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں