منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

‘چند دنوں میں ایمزون کا پلیٹ فارم پاکستانیوں کے لئے کھول دیا جائے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیر برائے تجارت عبد الرزاق د اود کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں ایمزون کاپلیٹ فارم پاکستانیوں کے لئے کھول دیا جائے گا تاہم ایمیزون کسٹمرز کیلئے وقت اور میعار کی پابندی کرنا پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ کہ اکتوبر2019میں کابینہ نے ای کامرس پالیسی منظور کی، ای کامرس میں کام کرنے والوں کیلئے ماضی میں ادائیگیوں کے مسئلے تھے ۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایمیزون نےکچھ سوالات کیےپھر40ایکسپورٹرزمنظور کیے، ایمیزون سےہمارے ایکسپورٹرز کے لیے نیا راستہ کھلا ہے تاہم امیزون کے پاس کوالٹی کی سخت شرائط ہیں، کسی کسٹمر کی شکایت پر ایمیزون اکاؤںٹ فوری بند کردے گا، ایمیزون کسٹمرز کیلئے وقت اور میعار کی پابندی کرنا پڑے گی۔

- Advertisement -

عبد الرزاق دادود نے کہا کہ چند دنوں میں ایمزون کا پلیت فارمپاکستانیوں کے لیے کھول دیا جائے گا، ہمارے لوگ آی کامرس کا کام کرتے تھے پر ان کو پیسے ٹرانسفر کا مسئلہ ہوتا تھا،ایمزون سے ہم نے بات کی اور ایمزون سے پاکستانی مصنوعات ایکسپورٹر کرنا آسان ہوگا۔

گذشتہ روز پاکستان کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے ای کامرس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایمازون سیلر لسٹ میں پاکستان کو ڈالنے پر رضا مند ہوگیا، ایمازون کے ساتھ پچھلے ایک سال سے بات چیت جاری تھی جس کے ثمرات اب آنا شروع ہوئے ہیں، اس اقدام سے ایس ایم ای کمپنیز، نوجوانوں اور خواتین سرمایہ کاروں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں