اشتہار

سعودی عرب: سب سے مہنگا اخبار، قیمت 4 ہزار ریال، مگر کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ایک شہری نے قدیم اخبارات اور رسائل فروخت کرنے کا اسٹال لگا لیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے سعودی دارالحکومت ریاض میں پرانا سامان فروخت کرنے والی مارکیٹ میں اپنا اسٹال لگایا ہے جہاں نادرونایاب اشیا فروخت کی جاتی ہیں۔

اسٹال کے مالک نے سب سے مہنگا اخبار 4 ہزار ریال میں بیچا جس میں بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے انتقال کی خبر تھی۔ پرانے اور نادر جرائد فروخت کرنے کا یہ اسٹال اپنی نوعیت کا پہلا اسٹال مانا جا رہا ہے جو تاریخی واقعات یا قدیم روایات سے آشنا رہنے والوں کی توجہ کا مرکز بھی بنا ہوا ہے۔

- Advertisement -

شہری کا کہنا ہے کہ اس نے اب تک سب سے مہنگا اخبار 4 ہزار ریال میں فروخت کیا ہے جس میں شاہ عبدالعزیز کے انتقال کی خبرشائع ہوئی تھی، اس طرح دیگر ادوار کے اخبارات بھی موجود ہیں۔

اسٹال پر جرائد کے مختلف شاہی ادوار کے حساب سے نرخ متعین کیے گئے ہیں۔ جیسے شاہ سعود کے دور کے اخبارات کی قیمت 100 ریال، شاہ فیصل کے دور کے اخبار 50، شاہ خالد کے 30 اور شاہ فہد کے دور کے اخبارات کی قیمت 20 ریال مقرر کی گئی ہے۔

سعودی شہری کا کہنا تھا کہ قدیم جرائد تاریخ کا حصہ ہوتے ہیں، اس سے سب کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں