اشتہار

کورونا کے خلاف جنگ میں ترکی کی اہم کامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکی کی جانب سے تیار کردہ کوروناویکسین کو عالمی ادارہ صحت نے اپنی فہرست میں شامل کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک ساختہ غیرفعال کوروناویکسین ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی فہرست میں شامل ہوگئی، ترکی کے سائنس دانوں نے موجوہ وسائل استعمال کرکے یہ ویکسین تیار کی ہے۔

ترکی کی سائنسی اور تکنیکی تحقیقاتی کونسل کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن مندال کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کی روک تھام کے لیے ترک ماہرین نے کورونا کی نئی قسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسین تیار کی ہے جو ڈبلیو ایچ او کی فہرست میں شامل ہوئی، یہ جدید ویکسین ابھی غیرفعال ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ترکی میں سائنس دان اور ماہرین ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں تحقیق کررہے ہیں۔

ڈاکٹر حسن مندال کا کہنا تھا کہ اب تک 7 میں سے دو کوروناویکسین کی تیاری پر ریسرچ مکمل کرچکے ہیں جن میں سے ایک کو جلد ہی ویکسینیشن کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

کورونا ویکسین : ترکی کے سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کردیا

کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ترکی کی جانب سے تیار کردہ ویکسین وائرس کی طرح کے ذرات پر مبنی ہے جسے ڈبلیو ایچ او نے اپنی فہرست میں شامل کی۔

ان کا مزید کہنا تھا عالمی ادارہ صحت کی فہرست میں ہماری دوسری ویکسین شامل ہوچکی ہے، ہم ناصرف ویکسین لگا رہے ہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک تک بھی پہنچا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں