جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مریض کو لے جانے والے طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت میں مریض کو منتقل کرنے والی ایئرایمبولینس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ناگ پور سے حیدرآباد جانے والی ایئرایمبولینس کو تکنیکی خرابی کے بعد ممبئی کی طرف موڑا گیا۔

پائلٹ طیارے کو ممبئی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی کوشش کررہی رہا تھا کہ اچانک جہاز کا ایک ٹائر علیحدہ ہوکر زمین پر گر گیا۔ پائلٹ نے پہیہ علیحدہ ہونے کے باوجود انتہائی مہارت کے ساتھ جہاز کو لینڈ کیا۔

- Advertisement -

خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے وقت انتظامیہ نے ہوائی اڈے پر ہنگامی اقدامات بھی کیے گیے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے میں دو کریئو ممبر، پائلٹ اور مریض موجود تھا۔

ایوی ایشن حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ جو اپنی رپورٹ مرتب کر کے قصور واروں کو تعین کرے گی۔

یونین سول ایوی ایشن کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر طیارے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں