منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب ، سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام سے متعلق معاہدہ طے پا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ : سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کےقیام سے متعلق معاہدہ طے پاگیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 3روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تو سعودی عرب کے ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا ، جس کے بعد عمران خان جدہ ایئرپورٹ سےشاہی دیوان کے لئے روانہ ہوئے، اس موقع پر ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ،شاہ محمودقریشی،شیخ رشید ہمراہ تھے۔

شاہی دیوان پہنچنےپرسعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نےوزیراعظم کادوبارہ استقبال کیا، وزیراعظم کے اعزاز میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے عشائیہ دیا گیا ،
عشائیے سےپہلے شاہی دیوان میں دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات ہوئی۔

- Advertisement -

جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان متعددمعاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پردستخط کئے گئے، سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام سےمتعلق معاہدہ طےپاگیا جبکہ دونوں ممالک میں سزا یافتہ مجرمان کے تبادلے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

دونوں ممالک میں ماحولیات کے شعبے میں تعاون کامعاہدہ طے پایا جبکہ جرائم کے خلاف دونوں ملکوں میں تعاون کے معاہدے سمیت توانائی منصوبوں کے حوالے سے فریم ورک ایگریمنٹ پر بھی دستخط کیے گئے۔

منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کےحوالے سے مفاہمتی یادداشت اور ورکرزریکروٹمنٹ سمیت میڈیا کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔

دورے کے دوران وزیراعظم روضہ رسولﷺپرحاضری دیں گے،عمرہ اداکریں گے جبکہ وزیراعظم سیکریٹری جنرل اوآئی سی اور پاکستانی کمیونٹی سےملاقات بھی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں