منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سندھ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح ملک بھر میں سب سے زیادہ ، حکام نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ صحت کے حکام نے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور کہا کراچی،حیدر آبادمیں کوروناکیسزکی تعداد خطرناک حد تک بڑھنے لگی ہے اور کراچی میں کورونا کیسزکی شرح ساڑھے 11فیصد اور حیدرآبادمیں ساڑھے 11فیصد سےزائدہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں کوروناکےپھیلاؤکی شرح ملک بھرمیں سب سےزیادہ ہوگئی اور کراچی،حیدر آبادمیں کوروناکیسزکی تعداد خطرناک حد تک بڑھنے لگی ہے۔

این سی او سی کےمطابق کراچی میں کورونا کیسزکی شرح ساڑھے 11فیصد اور حیدرآبادمیں بھی شرح ساڑھے 11فیصد سےزائدہوگئی جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہوئی ہے۔

- Advertisement -

محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ سندھ خصوصاً کراچی میں کورونامریضوں کی اسپتالوں میں داخلےکی شرح بڑھنا شروع ہوگئی ہے ، سندھ میں اسوقت 650 سے زائد کورونامریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ، جس میں سے 616 مریض ہائی فلو آکسیجن پر ہیں۔

حکام کے مطابق اسپتالوں میں موجودہائی فلوآکسیجن پرمریضوں کی حالت تشویشناک ہے، سندھ کےاسپتالوں میں اسوقت 54 کورونامریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس اوپیزپرعملدرآمدکیلئےسندھ حکومت کی عدم دلچسپی اضافہ کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ این اے249 میں ضمنی الیکشن  بھی کوروناکےپھیلاؤکا سبب بنا۔

ذرائع کے مطابق جلوسوں،کاروباری سرگرمیوں میں ایس اوپیزپرعملدرآمدنہ ہونابھی وجہ قرار دیا گیا جبکہ ٹرینوں کی آمد و رفت بھی سندھ میں کورونا کے پھیلاؤکی وجہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں