منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

خطرہ پہلے سے زیادہ دورازے پر دستک دے رہا ہے، اسد عمر نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے خطے میں دوران وبا کیسز اور اموات میں تیزی آئی ہے ، خطرہ پہلے سے زیادہ دورازے پر دستک دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج سے16 تاریخ تک نقل و حرکت کی پابندیاں تکلیف کا باعث ہیں، اقدامات کی ضرورت انتہائی خطرناک صورتحال کی وجہ سےپیش آئی، وائرس کا خوفناک پھیلاؤ خطےمیں خطرناک صورتحال کاباعث بنا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال دنیا بھرکی ہیڈلائنزمیں ہے ، بھارت میں گزشتہ روز 4 لاکھ سےزیادہ کیس رپورٹ ،4194 اموات ہوئیں ، بھارت کےمختلف شہروں میں اسپتال بھرے اورآکسیجن کی قلت ہے۔

این سی او سی کے سربراہ نے کہا کہ چھوٹے سے ملک نیپال میں تیزی سے کوروناکیسز میں اضافہ ہوا ، نیپال میں روز7ہزار کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ،اموات کی تعدادبڑھی ہے، پورے خطے میں دوران وبا کیسز اور اموات میں تیزی آئی ہے ، الحمد اللہ ہم بروقت اقدام سے بدترین صورتحال سے محفوظ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران جس کی آبادی پاکستان کےنصف سےبھی کم ہےوہاں بھی کیسز بڑھے، ایران میں روزکی بنیاد پر اموات 400 سے تجاوز کر چکی ہیں ، احتیاط کی ضرورت واضح ہے،خطرہ پہلے سے زیادہ دورازے پر دستک دے رہا ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ کوروناکی پہلی لہرمیں کامیابی پرہمیں عالمی سطح پر پذیرائی ملی، ضروری ہےمتحد ہوکرکوروناکےخلاف پہلی لہرکی طرح کامیابی حاصل کریں، انشااللہ ہم مل کر دوبارہ کامیابی حاصل کریں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں