تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

16 کروڑ روپے کے انجکشن سے بچے کو بچالیا گیا، مگر کیسے ؟

ممبئی : بھارت میں 5ماہ کے بچے کی جان 16کروڑ روپے کا انجکشن لگا کر بچالی گئی، بچے کے والدین نے لوگوں سے مدد کی اپیل کی تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچہ مکمل صحت یاب ہوگیا جلد چھٹی دے دی جائے گی۔

بھارت کے شہر ممبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج 5ماہ کے بچے کو نئی زندگی مل گئی، گجرات کے رہائشی پانچ ماہ کے دھیر راج کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں اسپایئنل مسکلر اسٹروفی نام کی بیماری کے علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق دھیر کا تعلق گجرات کے شہر احمدآباد سے ہے۔ پیدا ہونے کے بعد دھیر کے والدین کو یہ احساس ہوا کہ دھیر کا ایک ہاتھ اور ایک پیر کام نہیں کر رہا جس کے بعد ڈاکٹروں نے بھی اس مرض کی تشخیص کردی۔

اس بیمار کے علاج کے لئے 16 کروڑ روپے کے ایک انجیکشن کی ضرورت تھی جو نیوزی لینڈ سے منگوایا جانا تھا، دھیر کے والد راجدیپ سنگھ راٹھور نے سوشل میڈیا سائیٹس پر عوام سے مالی تعاون کی درخواست کی۔

بچے کے والدین کی اپیل پر سوشل میڈیا صارفین نے دل کھول کر مالی تعاون کرنا شروع کیا جس کے بعد 16 کروڑ روپے کی خطیر رقم بہت کم عرصے میں جمع ہو گئی۔

اسپتال انتظامیہ نے نیوزی لینڈ سے انجکشن منگوا لیا جبکہ بھارتی حکومت نے اس انجیکشن پر لگنے والے ساڑھے چھ کروڑ کی کسٹم ڈیوٹی بھی معاف کردی تھی۔

بچے کے علاج پر مامور ڈاکٹر نے کہا ہے کہ انجیکشن لگنے کے بعد دھیر راج کی طبیعت اب کافی بہتر ہے اور جلد ہی اسے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محض دو مہینے کے دوران دو لاکھ چونسٹھ ہزار چھ سو ساٹھ لوگوں کی مدد کے بعد سولہ کروڑ چوبیس لاکھ پینتیس ہزار چھ سو پچپن روپے کی رقم جمع ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -