تازہ ترین

عید کی طویل تعطیلات میں صنعتیں بند کرنے کی مخالفت

کراچی: گورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز (کاٹی) کے صدر سلیم الزماں نے  کاروباری سرگرمیوں کی بندش کی مخالفت کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کاٹی کے صدر نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ تاجر اور کاروباری برادری معاشی صورت حال کے پیش نظر کاروباری سرگرمیوں کی بندش کے متحمل نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے برآمداتی صنعتیں کھولنے کے اقدمات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’برآمداتی شعبے کا پیدواری عمل جاری رکھنے کے ساتھ دیگر صنعتوں کو بھی چلانے کے لئے فوری اور مثبت اقدام کرنے کی اشد ضرورت ہے‘۔

سلیم الزماں نے کہا کہ ’ موجودہ حالات میں ملک کی معاشی بقا اور بے روزگاری کے طوفان کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور وبا کی روک تھام کے ساتھ صنعتی پیداوار کا عمل بھی جاری رکھنا ہوگا‘۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر کا 8، 10 اور گیارہ مئی کو دفاتر کھولنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں: پیراور منگل کو پچاس فیصد بینک برانچز کھولنے کا اعلان

اسے بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں پر تاجروں کے تحفظات، چاند رات تک 24 گھنٹے دکانیں کھولنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ ’ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر اور قواعد و ضوابط کی پابندی کے لیے پُر عزم ہیں، اس وقت عوام کا بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنا بھی ایک قومی خدمت تصور ہوگی‘۔

واضح رہے کہ  اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 8، 10 اور گیارہ مئی کو دفاتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -