اشتہار

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا اہم شاہی فرمان جاری!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیا شاہی فرمان جاری کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے پبلک پراسیکیوشن کے متعدد ارکان کی ترقی کا شاہی فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت اراکین کی ترقیاں ہوئیں۔

پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب کا ترقی کے شاہی فرمان کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس کی بدولت پبلک پراسیکیوشن کا ادارہ اپنے فرائض احسن شکل میں انجام دے سکے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ترقی کے عمل سے محکمہ جاتی نظام مستحکم ہوگا۔

شیخ سعود المعجب کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ وہ پبلک پراسیکیوشن کی تمام ضرورتیں بروقت پوری کریں تاکہ شعبے میں اہلیت رکھنے والے لوگ ذمے داریاں ادا کریں۔

انہوں نے اپنے ادارے کے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ محنت کریں اور اعلی قیادت اور معاشرے نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں