جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بین الاقوامی پروازوں کی بحالی، مسافروں کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے اعلان کے بعد محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں کو اہم مشورے دیے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کا خال رکھیں کہ پاسپورٹ میں معلومات درست اور واضح ہوں۔ اسی طرح نام، پاسپورٹ ہولڈر کی تصویر صاف ہو جبکہ پاسپورٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ناقابل قبول ہوگی۔

محکمہ کے مطابق پاسپورٹ کے مؤثر ہونے کی تاریخ 3 ماہ سے زیادہ ہو بشرطیکہ سفر کسی عرب ملک کا کیا جارہا ہو۔ اگر غیرعرب ممالک کا سفر ہورہا ہو تو ایسی صورت میں پاسپورٹ کم از کم 6 ماہ کے لیے مؤثر ہونا لازمی ہے۔

- Advertisement -

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ مسافر جہاں جارہے ہیں ان ممالک کے قوائدوضوابط کی پابندی کریں، اگر متعلقہ ملک ویزے کی پابندی لگائے ہوئے ہو تو ویزہ لیے بغیر سفر نہ کیا جائے۔

سعودی عرب: فضائی سفر سے متعلق بڑا اعلان متوقع، ممالک کی فہرست تیار؟

دوسری جانب سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے ماتحت خصوصی کمیٹیاں جلد ہی ان ممالک کے ناموں کا اعلان کریں گی جو سفر کے لیے نامناسب ہوں گے جبکہ ایسے بھی نام ہوں گے جنہیں محفوظ قرار دیا جائے گا۔

محکمہ کے ترجمان ابراہیم الرؤسا کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹیاں سفر کے لیے محفوظ اور غیرمحفوظ ممالک کی فہرست تیار کر رہی ہیں، جبکہ ہر مسافروں کے لیے لازم ہے وہ سفر سے قبل ان ممالک کی سفری ہدایات پڑھ لیں جہاں وہ جانا چاہتے ہیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی بھی پیش نہ آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں