ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

طلاق کے بعد بل گیٹس کی سابق بیوی کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی سابق بیوی ملینڈا نے ایک جزیرہ 2 کروڑ یومیہ کرائے پر لے لیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملینڈا نے ویسٹ انڈیز میں گرینیڈا کے قریب کیلوینی جزیرہ ایک لاکھ 32 ہزار ڈالر فی رات (دو کروڑ روپے فی رات) کرائے پر لیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق بیوی کے اس اقدام کا مقصد بچوں سمیت مذکورہ جزیرے پر سکونت اختیار کرنا ہے تاکہ بل گیٹس سے علیحدہ کی بعد میڈیا کی نظروں سے دور رہ سکیں۔

یہ جزیرہ 80 ایکڑ (640 کنال) پر مشتمل ہے، اور اس میں ’25 شاندار سویٹ اور کاٹج‘ ہیں، اور یہ گرینیڈا(دوسرا جزیرہ) سے کشتی میں 5 منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔

یاد رہے کہ 4 مئی کو مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور مخیر و انسان دوست خاتون میلنڈا نے 27 سال بعد شادی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ملینڈا گیٹس کو شادی ختم ہونے کے بعد 100 کھرب روپے ملیں گے

بل اور ملینڈا کے تین بچے ہیں، 25 سالہ جینیفر، 21 سالے روری، اور 18 سالہ فیبی۔ جینیفر گیٹس نے پیر کو انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ ہمارے پورے خاندان کے لیے بہت مشکل وقت تھا۔

واضح رہے کہ 56 سالہ میلنڈا نے ماضی میں کہا تھا کہ ان کی شادی ناقابل یقین حد تک مشکل رہی ہے، 65 سالہ بل کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے دن میں 16 گھنٹے کام کرتے ہیں اور فیملی کے لیے وقت نکالنا ان کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں