اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سندھ میں‌ کرونا کی صورت حال، چوبیس گھنٹوں‌ کے اعداد و شمار سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ میں ایک بار پھر کرونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 976 شہریوں کو کوویڈ کی تشخیص ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا صورت حال کے حوالے سے بیان جاری کیا۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 486 ٹیسٹ کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ان ٹیسٹوں میں سے 976 شہریوں کی رپورٹ مثبت آئی، یوں کرونا کے مزید کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں کرونا سے 16 مریضوں کی اموات ہوئیں، جس کے بعد کرونا سے مرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 742 تک پہنچ گئی۔

اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں مزید 586 مریض کرونا سے صحت یاب بھی ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ میں کرونا سے متاثر ہونے والے 629 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 52 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صوبے کے 976 نئےکیسز میں سے  441 کا تعلق کراچی سے ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں کرونا کی صورت حال کے پیشِ نظر  عید کی تعطیلات کے دوران مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت تمام بازار، تجارتی مراکز ، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں