اشتہار

’’تم ہمارے ساتھ نہیں ہو، کیسے گزرے گی یہ زندگی‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ اپنی مرحومہ بہن سنبل شاہد کے بغیر زندگی گزارنا بہت مشکل ہے۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بہن سنبل شاہد کے ہمراہ ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں دونوں بہنیں بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے تصویرکو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’اس حقیقت پر یقین کرنا بہت مشکل ہے کہ سنبل اب ہمارے ساتھ نہیں ہے۔‘

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’نہیں معلوم کہ سنبل کے بغیر ہماری زندگیاں کیسے گزریں گی۔‘

اس سے قبل بشریٰ انصاری نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ اگر اُنہیں معلوم ہوتا کہ اُن کی بہن اتنی جلدی اُنہیں چھوڑ کر چلی جائیں گی تو وہ اُن کی آخری سالگرہ خوب دھوم دھام سے مناتیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئیں وہ اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن تھیں۔

سنبل شاہد کو ایک ماہ پہلے کورونا ہوا تھا اور بشریٰ انصاری اور اسما عباس نے عوام سے اپنی بہن کی صحتیابی کیلئے کئی بار دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں