نئی دہلی: بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے لیکن اس کے باوجود شادی کی تقریبات میں کمی نہیں آسکی، شادی کی تقریب میں خاتون نے فیس ماسک کے اوپر جیولری پہننے کا انوکھا انداز اپنایا جو وائرل ہوگیا۔
انڈین پولیس آفیسر دیپانشو کبرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک خاتون کی تصویر شیئر کی جن کو زیورات اتنے پسند ہیں کہ انہوں نے ماسک کے اوپر ہی جیولری پہن لی۔
دیپانشو کبرا نے یہ تصویر جیولری جگاڑ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کی۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے نتھنی کو ماسک کے اوپر ہی سیٹ کرلیا جسے دیکھنے والا ہر شخص قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگیا۔
#JewelleryJugaad level "Super Ultra Pro Max…” 😅😅😅 pic.twitter.com/2JV0NpX2v3
— Dipanshu Kabra (@ipskabra) May 7, 2021
خاتون کی تصویر پر ٹویٹر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’لپ اسٹک لگانے کا بھی کوئی انداز ہونا چاہیے۔
OMG! 😜😂 heights of display.
There should be a jugaad for lipstick too😁— NinjaWarrior (@NannuK7) May 8, 2021
راجیش مدارس نامی صارف نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کو جیولری کا شوروم ہی قرار دے دیا۔
Jewelry showroom
— Rajesh mudras (@MudrasRajesh) May 7, 2021
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’جان جائے پر جیولری نہ جائے۔‘
Jaan jaaye par jewellery na jaaye…
— Vinay Pratap (@VinayPratap_007) May 7, 2021