جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیراعظم عمران خان سے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: وزیراعظم عمران خان سے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ، طاہر اشرفی اور مسجد الحرام کے دیگر امام بھی شریک ہوئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امام کعبہ عبدالرحمان السدیس سے پاکستان کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور سلامتی کے لیے دعا کریں۔

عمران خان نے عازمین کو سہولیات کی فراہمی پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے عالمی وبا کے دوران ایس او پیز کے انتظامات کو قابل تعریف قرار دیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے امام کعبہ سے ملاقات میں حالات جلد معمول پر آنے کی امید ظاہر کی۔

دوسری جانب امام کعبہ نے اسلامو فوبیا کے خلاف وزیراعظم کے اقدامات کو سراہا اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ان کے اقدامات کی تعریف کی۔

امام کعبہ نے کامیاب دورہ سعودی عرب پر وزیراعظم کو مبارک باد پیش کی اور سعودی علما کی جانب سے دورے کے مشترکہ اعلامیے کی بھی حمایت کی۔

امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں، وزیراعظم نے امام کعبہ اور علما کرام کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کامیاب دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپسی کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گئے، عمران خان اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں