منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

گورنرپنجاب کے بیٹے نے برطانیہ کے سیاسی میدان میں بڑا اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : گورنرپنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے دوسری بار بطور رکن اسکاٹش پار لیمنٹ کامیاب ہوگئے، چوہدری محمد سرور نے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا انس سرور کی کامیابی ہر اوورسیز پاکستانی کے لیے اعزاز ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے دوسری بار بطوررکن اسکاٹش پار لیمنٹ کامیاب ہوگئے ، اسکاٹش لیبر پارٹی کے ٹکٹ پرانس سرور گلاسکو سے کامیاب ہوئے، انس سرور اسکاٹش لیبر پارٹی کے سر براہ کا الیکشن بھی جیت چکے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا انس سرور کی کامیابی ہر اوورسیز پاکستانی کے لیے اعزاز ہے۔

- Advertisement -

انس سرور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں اور گلاسکو کے عوام کا بھرپور مقدمہ لڑوں گا، خوشی ہے بطور پاکستانی بر طانیہ کی سیاست میں کامیابی سےآگے بڑھ رہا ہوں۔

یاد رہے رواں سال فروری کے آخر میں گورن پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور کو اسکاٹش لیبر پارٹی کے نئے لیڈر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا ، گلاسگو سے تعلق رکھنے والے سکاٹش پارلیمنٹ کے رکن انس سرور نے اس مقابلے میں شامل واحد امیدوار مونیکا لینن کو شکست دی تھی۔

خیال رہے انس سرور برطانیہ میں کسی بڑی سیاسی جماعت کے پہلے ایسے رہنما ہیں جو سفید فام نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں