اشتہار

کرونا کیسز میں کمی کے بعد اٹلی کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

روم: مہلک ترین وبا کرونا وائرس نے چین کے بعد سب سے زیادہ تباہی اٹلی میں مچائی تھی تاہم اطالوی حکام نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے کرونا پر کافی حد تک قابو ہے اور اٹلی میں حالات اب بہتر ہوتے جارہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا کیسز میں کمی کے باعث اطالوی وزیر خارجہ لیوگی دی مایو نے کہا کہ اٹلی نے مئی کے وسط سے ہی یورپی ممالک ، برطانیہ اور اسرائیل سے آنے والے مسافروں کے لئے قرنطیبنہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اٹلی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی صورت حال میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا کیسز میں کمی کے باعث اٹلی نے ایک ماہ قبل کرونا کے باعث عائد پابندیوں میں مسلسل نرمی کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب پیر سے اٹلی کے مزید تین خطوں سے کرونا وائرس کی پابندیاں کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق جنوبی اٹلی کے کمیبلریا، بیسی لیکاٹا اور پگلیا اورنج سے پیلے زون میں آجائیں گے، اٹلی کی وزارت صحت کے مطابق سیسلی اور سروینیہ زون مزید ایک ہفتے اورنج زون میں رہیں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال 2020 کے موسم بہار میں اٹلی میں حالات انتہائی خراب تھے، جب کرونا کیسز اور اس سے اموات کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں