پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پنجاب حکومت کا عید پر لاک ڈاؤن میں سختی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبے بھر میں عیدالفطر کے موقع پر لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ نقل و حرکت سے کرونا کیسز میں اضافے کا خطرہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار اراکین پنجاب حکومت نے سول سیکریٹریٹ میں کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، راجہ بشارت نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔

اجلاس کے دوران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ زیادہ نقل و حرکت سے کرونا وائرس کی کیسز میں اضافے کا خطرہ ہے، لاک ڈاؤن میں ایس او پیز پر عمل کیا تو کیسز میں کمی آئے گی۔

- Advertisement -

ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام سے درخواست کی کہ عید سادگی سے منائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری پنجاب نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر نماز عید کے اجتماعات مکمل ایس او پیز کے تحت ہوں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 851 تک پہنچ گئی ہے جس میں سے فعال کیسز کی تعداد 37 ہزار 595 ہوگئی جب کہ 9 ہزار 125 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں