این سی اوسی کے فیصلہ کے مطابق کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات کار جاری کر دیے گئے۔
سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق تمام لوگوں تک بلا تعطل ویکسین لگانے کی سہولیات کے لیے صرف عید اور عید کے اگلے دن تعطیل ہوگی۔
سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد تمام ویکسینیشن سنٹرز صبح 8بجے سے رات 8بجے تک کھلے ہوں گے جب کہ پورا ہفتہ میں صرف جمعہ کے روز چھٹی ہوگی تاہم ہر ضلع میں ایک سینٹر سات دن ہمہ وقت کھلا رہے گا۔
سیکرٹری نے بتایا کہ عید کے دو دنوں کے بعد ویکسینیشن مہم معمول کے مطابق جاری رکھی جائے گی، ہر عمر کے افراد کو ویکسینٹ کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
حکومت نے ویکسی نیشن سینٹرز میں ڈبل شفٹ میں جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے، جس پر عمل درآمد عیدالفطر کے فوری بعد کیا جائے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے بعد ویکسی نیشن سینٹرز صبح 8 تا رات 8 تک کھلے رہیں گے،ویکسی نیشن سینٹرز ڈبل شفٹ میں جاری رکھنےکا فیصلہ مفاد عامہ کے باعث کیا گیا، ویکسی نیشن کی ڈبل شفٹس کا فیصلہ گرمی بڑھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے، ملک بھر میں ماہ مئی میں موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے، گرمی کی شدت بڑھنے پر شہریوں کو ویکسی نیشن میں مشکلات ہوں گی۔