جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

‘شہبازشریف کا نام فوری ای سی ایل میں ڈالا جائے’

اشتہار

حیرت انگیز

قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو ‏خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف کا نام فوراً ای ‏سی ایل میں ڈالا جائے، شہباز شریف نیب لاہورکی جانب سےدائرمنی لانڈرنگ ریفرنس کےمرکزی ‏ملزم ہیں تمام شریک ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا سفارش کی گئی تھی۔

نیب لاہور نے 28 اپریل 2021 کو خط نیب ہیڈکوارٹرز کو ارسال کیا تھا اور چیئرمین نیب کی منظوری ‏کے بعد نیب ہیڈکوارٹر نےخط وزارت داخلہ کو ارسال کر دیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب نیب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ضمانت کیخلاف سپریم کوٹ میں اپیل دائر ‏کرنے کافیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پراسکیوشن ٹیم نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف تیاری ‏شروع کردی ہے۔

خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور کی تھی جبکہ ‏صدر مسلم لیگ (ن) کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ ‏‏سناتے ہوئے طبی بنیادوں پر شہباز شریف کو دو ماہ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں