جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

یہ کس پاکستانی اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز فنکاروں کی جانب سے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے وقتاً فوقتاً ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جاتی ہیں اور مداح بھی اپنے پسندیدہ فنکاروں کی تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں۔

پاکستانی فنکاروں کی جانب سے اپنے بچپن کی تصاویر بھی شیئر کی جاتی ہیں اور ان میں وہ اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کررہے ہوتے ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’بچپن کی یہ تصویر میری کتاب میں چھپی ہوئی تھی، اندازہ لگائیں جو دو چیزیں مستقل رہیں، میری جانوروں سے لازوال محبت اور میری مسکراہٹ۔

مہوش حیات کی تصویر کو چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں کی تعداد میں صارفین نے پسند کیا، مداحوں کی جانب سے ان کی بچپن کی تصویر کو خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے نعت کی ویڈیو سماجی رابطے ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

مہوش حیات نے جو نعت شیئر کی تھی اُسے’کرم میرے آقا ﷺ‘ کا عنوان دیا اور خود ہی اس کو پڑھنے کی سعادت بھی حاصل کی تھی۔

مہوش حیات نے لکھا تھا کہ ’عید میلاد النّبی ﷺ کے موقع پر حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ میں نعت پیش کرنا اچھا موقع ہے‘۔ انہوں نے دعا کی تھی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر ذمہ داری سے چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں