ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستانی فنکاروں نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فنکاروں نے اسرائیلی فورسز کے غزہ اور مسجد الاقصیٰ پر حملے کے بعد فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی۔

پاکستانی شوبز شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے مسجد الاقصیٰ اور غزہ پر حملے کی مذمت کی جارہی ہے جبکہ نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بھی بلند کی جارہی ہے۔

اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خاموش احتجاج کرتے ہوئے ٹویٹر پر مسجد الاقصیٰ پر حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کردیا۔

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان بھی فلسطین پر اسرائیل کے حملوں کیخلاف پول پڑی ہیں۔

انہوں نے اسرائیل کے معصوم بچوں پر حملوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سب دل دہلا دینے والا ہے۔‘

ماہرہ نے کہا کہ یہ انسانیت پر بدترین حملے ہیں اور جو اس پر خاموش ہے اس کا شمار انسانوں میں نہیں ہونا چاہیے، ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردی ہے۔

اداکار و گلوکار فرحان سعید نے بھی مسجد الاقصیٰ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی فورسز کے حملے کو دہشتگردی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر دنیا کی خاموشی جرم ہے، فرحان سعید نے سوال کیا کہ کس طرح آخر بین الاقوامی برادری بیٹھ کر یہ سب ہوتا دیکھ رہی ہے؟

اداکارہ اشنا شاہ نے بھی بیت المقدس میں جاری کشیدہ صورتحال اور فلسطینیوں پر جاری مظالم کے باوجود میڈیا سمیت دنیا بھر کی خاموشی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ غیر قانونی اسرائیلی آبادکاری کے علاوہ میڈیا اور دنیا نے فلسطینیوں پر ظلم کیا ہے، اشناشاہ نے مزید لکھا کہ یہ لمبا باب (مسجد الاقصیٰ پر حملہ) تاریخ کا شرمناک واقعہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں