اشتہار

جھیل کنارے مچھلی کا شکار کرنے والے شخص کے ساتھ پیش آیا خوفناک واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست فلوریڈا میں جھیل کنارے مچھلی کا شکار کرنے والے شخص کے ساتھ ایسا خوفناک واقعہ پیش آیا کہ اُسے اپنی جگہ سے بھاگنا پڑ گیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ٹومی لی 8 مئی کو ایور گلاڈس جھیل کے کنارے مچھلی کا شکار کرنے گئے۔

انہوں نے مچھلی پکڑنے کے لیے کانٹا پانی میں پھینکا اور جب اسے واپس کھینچنا شروع کیا تو مگر مچھ اُن کا تعاقب کرتے ہوئے آگیا۔

- Advertisement -

ماہی گیر نے اس سارے منظر کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر بھی شیئر کی۔ جس میں دیوقامت مگر مچھ کو پانی سے باہر شکاری کی طرف آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مگر مچھ کو دیکھ کر پہلے تو ٹومی لی نے صورت حال کا جائزہ لیا، مگر جب اُسے مسلسل اپنی جانب پیش قدمی دیکھی تو وہ خطرے کو بھانپ گئے اور وہاں سے فرار ہوئے۔

ٹومی نے  اپنی جگہ سے ہٹنے کے بعد دوسرے راستے سے مگر مچھ کو دیکھنے پہنچے تو وہ دوبارہ پانی میں بھاگ گیا تھا۔

ٹامی نے بتایا کہ اُس مگرمچھ کی لمبائی تقریباً گیارہ فٹ تھی، جو میرا پیچھا کررہا تھا، اگر وہ تیزی سے بڑھتا یا تھوڑی دیر ہوجاتی تو صورت حال بہت مختلف ہوسکتی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں