جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

عیدِ‌ الفطر:‌سعودی فرمانروا نے اہم پیغام جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عیدالفطر کے حوالے سے مبارک باد کا پیغام جاری کردیا۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرمانروا شاہ سلمان نے عید الفطر کی آمد پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی۔

اپنے بیان میں اُنہوں نے دعا کی کہ ’ہم اس موقع پر اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ دنیا کو وبا سے جلد نجات عطا فرمائے اور وبائی امراض اور ان کے درد و اثرات کو دور کرے‘۔

دوسری جانب ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے سپریم کمانڈ شیخ محمد بن زاید النہیان نے بھی عید الفطر کے حوالے سے مبارک باد کا پیغام جاری کیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ’امتِ مسلمّہ کو عید مبارک، ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ساری دنیا پر اپنی رحمتوں کو برکتوں کو نازل فرمائے‘۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت تمام خلیجی اور دیگر مغربی ممالک میں آج تیس روزے مکمل ہونے کے بعد کل فرزندانِ توحید مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید منائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں