جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیراعظم صدر مملکت کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد، کرونا ایس او پیز پر عمل کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت، وزیراعظم عمران خان نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے قوم سے کرونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر پر قوم کےنام اپنے پیغام میں کہا کہ عید پر اہل وطن اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، اللہ کاشکر ہے کہ اس نے رمضان کےفیوض وبرکات سےمستفیدہونےکا موقع دیا، ہم نے رمضان صبروشکر اور عملی تربیت سے گزارا ہے، اللہ ہمارے روزوں اور عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ احساس ریاست مدینہ کا خاصہ تھا جو ہمارا رول ماڈل ہے، احساس اور دوسروں کا درد ہی انسانی معاشرے کی اصل طاقت ہوتے ہیں، ہمیں چاہیےکہ ہم پورا سال احساس کےجذبےکو ساتھ لےکرچلیں، معاشرےکو انسان دوست بنانےمیں اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔

- Advertisement -

عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس وقت کرونا وبا کی تیسری لہرسےنبردآزماہیں، موجودہ حالات کےپیش نظر درخواست ہے کہ عیدپرایس اوپیزپر عمل کریں، احتیاط ہمارے دین کا حکم بھی ہےاورسنت رسول ﷺبھی، عیدمیں اپنےاردگردبسنےوالےبےکس وبےسہاراکاخیال رکھیں، عیدپردعائیں اور نیک تمنائیں کشمیری وفلسطینی بھائیوں کےساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں نماز عید کے روح پروراجتماعات، فلسطین کے لئے خصوصی دعائیں

صدر مملکت عارف علوی نے بھی عید الفطر کے موقع پر قوم کومبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پر مسرت موقع پر قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتاہوں، دعاہے کہ عیدہماری زندگیوں میں ڈھیروں خوشیاں لےکرآئے، عیدپر ضرورت مندوں اور محتاجوں کو خوشیوں میں شریک کریں۔

صدرعارف علوی نے قوم سے اپیل کی کہ عید پرکرونا سےبچاؤ کی تدابیر کوہرگز نظرانداز نہ کیاجائے، عید کےاجتماعات میں کرونا ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمدیقینی بنایاجائے، مصافحہ،معانقہ سے گریز کرتے ہوئےسماجی فاصلےکاخیال رکھاجائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں