جدہ: السعودیہ ایئر لائنز نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کی ویکسی نیشن سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے۔
ویب نیوز عاجل کے مطابق السعودیہ ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ اندرون مملکت سفر کرنے کےلیے ویکسینیشن کی شرط عائد نہیں کی گئی تاہم اندرون ملک سفر کےلیے توکلنا اسٹیٹس کا ہونا لازمی ہے۔
سعودیہ ایئر لائن نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پر ایک شخص کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اندرون مملکت فضائی سفر کے لیے لازمی ہے کہ توکلنا ایپ پر ’محفوظ‘ کا اسٹیٹس ظاہر ہو۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب : ایئرلائنز کے مسافروں کیلئے اہم خبر
سعودیہ ایئر لائن کے مطابق توکلنا ایپ کے اسٹیٹس میں اگر کرونا متاثرہ ہونے کی صورت میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوتی البتہ ایسے افراد جو کرونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہوتے ہیں انہیں وزارت صحت کی جانب سے اپنے گھروں میں آئسولیٹ ہونے کی خصوصی ہدایت جاری کی جاتی ہیں۔