اشتہار

"دنیا کے حکمرانوں کو مسئلہ فلسطین پر سوچنا ہوگا”

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نہتےفلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم پردنیا کےحکمرانوں کومل بیٹھ کرسوچناہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 27 رمضان المبارک کو قبلہ اول پربےدردی سے چڑھائی کی گئی، نہتےفلسطینیوں پر لاٹھی چارج، ربرگنز کا استعمال کیاگیا، مسجداقصیٰ میں موجودمسلمانوں کو شہید اور زخمی کیاگیا، بربریت کےکھیل کوفی الفوربند ہوناچاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل رات وزیراعظم سےترک صدرطیب اردوان کی تفصیلی گفتگو ہوئی، حساس مسئلےپر سعودی فرمانرواشاہ سلمان سےبھی تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ ترک وزیر خارجہ سےرابطےکیلئےمجھے وزیراعظم کا پیغام ملا، پاکستان بشمول ترکی تجویز پیش کررہا ہے کہ او آئی سی کامنسٹریل اجلاس بلایاجائے اور اس مسئلےپرستاون مسلم ممالک کو یکجاکیاجائیگا۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کے حکمرانوں کو مسئلہ فلسطین کے لئے سوچنا ہوگا، دیرپا امن کے لئےدنیا کےحکمرانوں کوسرجوڑناہوگا۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین دونوں حل طلب ہیں، ہمارے سو اختلافات ہوسکتےہیں لیکن کشمیر اور فلسطین کےمسئلےپرہم یکجاہیں،

وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ ایک عنصرایسا ہےجس نےپاک سعودی عرب تعلقات میں رخنہ اندازی کی کوشش کی، سعودی عرب اور پاکستان متفق ہیں کہ ہم آزمائےہوئےدوست ہیں، عید کےبعد سعودی عرب سےنشست کےثمرات دکھائی دیں گے، پاکستان کے قطر سےتعلقات بحال ہوچکے ہیں، چاہتےتھے کہ ایران سےجومعاملات تھےگفت و شنیدسےدورہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں