جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سارہ خان کی شادی کس طرح ہوئی ؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ  فلک کو میرے والد نے پسند کیا تھا اور والدین جو اپنی اولاد کے لیے کرتے ہیں ، اس سے بہتر تو کچھ ہو ہی نہیں سکتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سارہ خان نے ایک پروگرام میں ندا یاسر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کی فلک سے شادی کے‌ بارے میں بتایا کہ فلک کو میرے والد نے پسند کیا تھا اور والدین جو اپنی اولاد کے لیے کرتے ہیں ، اس سے بہتر تو کچھ ہو ہی نہیں سکتا، انھوں نے فلک میں کچھ دیکھ ہی کر میرے لئے پسند کیا ہوگا۔

سارہ خان نے فلک سے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ ایک برائڈل فیشن شو کے دوران میں اور فلک الگ الگ ڈیزائنز کیلئے واک کررہے تھے ، وہاں میری ان سے ملاقات ہوئی تھی پھر ہم پوری ٹیم کے ساتھ کھانے پر بھی گئے تھے، جس کے بعد فلک نے باقاعدہ میرے والد کے پاس رشتہ بھیجا تھا۔

- Advertisement -

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلک خود میرے والد کے پاس رشتے کی بات کرنے گئے ، کیونکہ میرے والد بھی یہی چاہتے تھے کہ جو میری بیٹیوں کو پسند کرے یا میں جس کو پسند کروں ، اس سے ضرور ملوں اور بات کروں۔

سارہ خان نے اپنے سسرال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ فلک کے ایک چھوٹے بھائی اور دو بہنیں ہیں ، ان سب سے ملاقات شادی پر ہی ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میری شادی بہت جلدی میں ہوئی ، تقریباََ تین مہینے کے اندر اندر ہوگئی تھی ، کورونا کے سبب ملتوی کرنی پڑی ورنہ اور جلدی ہوجاتی۔

والد کی جانب سے فلک کے انتخاب کے حوالے سے سارہ خان نے کہا مجھے لگتا ہے ایک مرد ہی دوسرے مرد کو اچھے سے پہچان سکتا ہے اور بابا چاہتے تھے جیسے میں اپنی بیٹیوں سے پیار کرتا ہوں ، ایسا ہی پیار کرنے والا میری بیٹیوں کو ملے۔

اداکارہ نے والد اور فلک کی ملاقاتوں کے بارے میں بتایا کہ بابا نے فلک سے دو ملاقاتیں کیں اور تیسری ملاقات میں میں اور میرے بہن ، بھائی شامل تھے۔

شادی طے ہونے کے بعد فلک کی جانب سے پابندی کے سوال پر انھوں نے کہا فلک نے مجھ پر کام کے حوالے سے یا کوئی پابندی نہیں لگائی ، اس معاملے میں میرے بابا بہت اسمارٹ تھے ، کیونکہ انھوں نے کبھی مجھ پر کوئی پابندی نہیں لگائی ، ایسا ہی کچھ انھوں نے فلک میں بھی دیکھا ہوگا۔

خیال رہے معروف گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی شادی گذشتہ برس لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی تھی، دونوں نے اپنی شادی کے تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو اپڈیٹ رکھا تھا ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں