منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

شہباز شریف کو اندھیرے میں بھاگنے کی کیا ضرورت پڑی؟ فردوس اعوان کی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس اعوان نے پولیس کرپشن سے متعلق کہا ہے کہ کالی بھیڑوں کی نشاندہی کےلیے تھانوں میں کیمرے نصب کیے اور کرپٹ اہلکاروں کو محکمہ پولیس نے فارغ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پولیس میں کرپشن روکنے کےلیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تھانوں کو سیاست سے پاک کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سزا اور جزا کا عمل آئی جی پنجاب کی قیادت میں جاری ہے لیکن کرپٹ اہلکاروں کو محکمہ پولیس سے فارغ کیا ہے اور کالی بھیڑوں کی نشاندہی کےلیے تھانوں میں کیمرے نصب کیے ہیں، تاکہ کرپشن کو روکنے کےلیے اقدامات کیے جاسکیں۔

- Advertisement -

معاون خصوصی نےراہزنی کی وارداتوں سے متعلق کہا کہ کرونا میں ڈاکوؤں کی چاندی ہوئی ہے، سیالکوٹ میں کرائم ریشو بڑھا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف آسمان سے اتری کوئی انوکھی چیز نہیں۔

یہ کیسے لیڈر ہیں جو اندھیرے میں پردیس عید گزارنے جاتے ہیں،باالآخر انہیں رات کے اندھیرے میں بھاگنے کی کیا ضرورت پڑی، یہ صرف اپنے اور خاندان کے مفادات کو تحفظ دیتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی فردوس اعوان کا مزید کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق قانونی طریقہ اختیار کرتی ہے کیوں کہ وہ ایک آزاد ادارہ ہے اور قانون کی پاسداری کرتا ہے، جسے نیب پر اعتراض ہے وہ عدالت سے رجوع کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں