لندن : برطانوی کاؤنٹی لنکاشائر کے مقامی فٹبال کلب میں ٹریننگ کرنے والا 9 سالہ بچہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق موسم کی خراب صورتحال اور موسلا دھار بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آتے ہیں جس میں کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوجاتی ہیں۔
برطانیہ کی ریاست انگلینڈ کی کاؤنٹی لنکاشائر میں واقع بلیک پول فٹبال کلب میں 9 سالہ بچہ فٹبال کی مشق کررہا تھا کہ اچانک تیز بجلی کڑکی اور اس پر آگری۔
یوں اچانک بجلی گرنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے 9 سالہ بچے کی شناخت ’جارڈن بینک‘ کے نام سے ہوئی ہے۔
فٹبال کے شوقین کمسن بچے کی موت پر سوشل میڈیا صارفین نے غم و اظہار کرتے ہوئے ’آر آئی پی لٹل مین‘ کا ہیش ٹیگ بھی چلایا جب کہ شہریوں نے فٹبال گراؤنڈ مین پھولوں کے گلدستے رکھ کر جارڈن کو خراج تحسین پیش کیا۔