بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کا سائنوفام پر پابندی کا فیصلے: مرتضیٰ وہاب کا وضاحتی بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے چینی ویکسین پر پابندی سے متعلق وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں سائنو فام ویکسین پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے سائنو فام پر پابندی کی خبر پر وضاحت پیش کردی، انہوں نے کہا کہ سائنو فام کے فریش ڈوز کو وقتی طور پر روکا گیا ہے، جس کا مقصد ان افراد کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا ہے جو پہلا ڈوز لگوا چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سائنو فام ویکسین کی وافر تعداد میں سپلائی کے بعد دوبارہ سے دونوں ڈوز لگائے جائیں گے۔

سائنوفام ویکسین کے استعمال پر پابندی! محکمہ صحت سندھ کے احکامات جاری

خیال رہے کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ڈی ایچ اوز کو جاری احکامات میں سائنو فام ویکسین کے استعمال سے روکا گیا تھا۔

محکمہ صحت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پابندی صرف ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے پر وقت طور پر عائد کی گئی ہے تاکہ ویکسین کی ڈوزز بچائی جاسکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں