بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

گھر تباہ ہوگئے، ’’فلسطینی بچے ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش‘‘ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

عید پر اسرائیلی بمباری سے تباہی کے باوجود بلند حوصلہ فلسطینی بچوں نے امید کا دامن نہیں چھوڑا، فلسطینی بچے اپنی ننھی منی مچھلیاں بچا کر اتنے خوش دکھائی دے رہے ہیں جیسے انہیں دنیا کی پوری دولت مل گئی۔

فلسطینی بچوں کی مچھلیاں بچانے پر خوش ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے بچوں کے بلند حوصلے کو سراہا جارہا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی نوجوان اور بچے اسرائیلی فوج کی فائرنگ، شیلنگ اور بمباری کا مقابلہ پتھروں سے کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں گزشتہ رات بھر اسرائیلی جنگی طیاروں کی متعدد ٹھکانوں پر بمباری میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد بھی شہید ہو گئے، حملوں میں گزشتہ چھ روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 140 ہوگئی جن میں 39 بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اب تک غزہ شہر میں 800 سے زیادہ مقامات کو نشانہ بنایا جس میں متعدد عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔

فلسطینی شہری اسکولوں اور مسجدوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں جبکہ وحشیانہ حملوں کے باعث 10 ہزار سے زائد فلسطینی گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب حماس کے راکٹ حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں