اشتہار

فیروز خان نے فلسطین میں شہید 4 بیٹوں کے والد کی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکار فیروز خان نے صیہونی فورسز کی بمباری سے شہید ہونے والے 4 بیٹوں کے والد کی دردناک ویڈیو شیئر کردی۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو دو حصوں پر مشتمل ہے۔

ویڈیو کے پہلے حصے میں درد سے تڑپتے والد کو تین بیٹوں کی شہادت کے بعد چوتھے بیٹے کو گلے سے لگا کر روتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں فلسطینی شخص کے چوتھے بیٹے کو بھی روتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو کا اگلا حصہ اسی شخص پر مشتمل ہے جس میں انہیں چوتھے بیٹے کی شہادت کی اطلاع ملنے کے بعد روتے اور تڑپتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارکی ویڈیو کوکچھ ہی گھنٹوں کے دوران 7لاکھ 80ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیل کی بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 181 ہوگئی ہے، جاں بحق افراد میں 47 بچے اور 22خواتین بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں