بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی ایئرلائن نے بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی ائیرلائن نے 17 مئی سے انٹرنیشنل پروازیں چلانے کی تیاریاں مکمل کرلیں، جب کہ سعودی شہریوں کےلیے فضائی، سمندری و بری سرحدیں بھی کھول دی جائیں گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عربین ایئرلائن السعودیہ کی جانب سے جاری بیان میں 71 ایئرپورٹس کےلیے پروازیں چلانے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جن ایئرپورٹس کےلیے پروازیں چلائی جائیں گی ان میں 28 ملکی و 43 بین الاقوامی ایئرپورٹس شامل ہیں۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ 17مئی 2021 بروز  پیر سے شروع کیا جائے گا۔

ایئرلائن نے بیان میں کہا کہ ایئرلائن کی جانب سے مسافروں کےلیے 50 ایس او پیز تیار کی گئی ہیں تاہم پرواز کے دوران کوئی بھی سیٹ خالی نہیں ہوگی کیوں ایاٹا نے نشستیں خالی رکھنے کا مشورہ مسترد کردیا تھا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے سعودی شہریوں کےلیے آج رات 1 بجے سے سمندری، بری و فضائی سرحدیں بھی کھول دی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں