تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

فلسطینی بچی کی فریاد سن کر انگلش کرکٹر غمزدہ

لندن: اسرائیل کی جارحیت، غیر ملکی کرکٹرز نے بھی فلسطین کے لئے آواز اٹھانا شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹر سیم بلنگز فلسطین کی دس سالہ بچی کی فریاد سُن کر پریشانی و حیرت میں مبتلا ہوگئے ہیں، سیم بلنگز نے فلسطینی بچی کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال دل دہلا دینے والی ہے، ساتھ ہی انگلش کرکٹر نے ’پرے فار فلسطین‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی، جہاں غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ گھر کے ملبے کے ڈھیر پر کھڑی بچی کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتی ہوں کہ اپنے لوگوں کے لیے کچھ کروں لیکن میں کیا کرسکتی ہوں؟ میں تو صرف 10 سال کی ایک بچی ہوں۔‘

دس سالہ بچی کی ویڈیو کو دیکھ کر ہر آنکھ نم ہوگئی، ندین عبداللطیف کا کہنا تھا کہ میں جب یہ سب دیکھتی ہوں تو مسلسل روتی رہتی ہوں۔

بچی کا کہنا تھا کہ میں خود سے کہتی ہوں کہ ہم اس سب کے اہل کیوں ہیں؟ میری فیملی کہتی ہے کہ وہ صرف ہم سے نفرت کرتے ہیں، وہ ہمیں پسند نہیں کرتے کیونکہ ہم مسلمان ہیں، آپ مسلمانوں کے ساتھ ایسا رویہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: غزہ: 10 سالہ فلسطینی بچی کی فریاد نے سب کو رُلا دیا

نین عبداللطیف کا کہنا تھا کہ آپ میرے عقب میں بچوں کو دیکھ سکتے ہیں، آپ ان پر میزائل سے حملہ کرکے قتل کیوں کرتے ہیں؟ یہ ٹھیک نہیں ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے، بے گھر فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیل کی بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 181 ہوگئی ہے، جاں بحق افراد میں 47 بچے اور 22خواتین بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -