اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اسلام آباد میں ویکسینیشن سے متعلق اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکی نصف آبادی کی جلد ویکسی نیشن کیلئے ہنگامی پلان تیار کر لیا ‏گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی نصف آبادی کی ویکسی نیشن کیلئے 2 ماہ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ‏اور ہنگامی ویکسی نیشن پلان پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں نئے ماس، لوکل ویکسی نیشن سینٹرز کےقیام کا فیصلہ ہوا ہے شہر کے نواحی علاقوں ‏میں ویکسی نیشن سینٹرز قائم کئےجائیں گے ویکسی نیشن سینٹرزدیہی،بنیادی مراکزصحت میں قائم ‏کئےجائیں گے۔

اسلام آباد کے سرکاری و نجی اسپتال، مراکز صحت میں19سینٹرز قائم ہیں اور ہنگامی پلان پر ‏عملدرآمد کیلئے نئے ویکسی نیٹرز کی بھرتیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں100ویکسی ‏نیٹرز کو 2 ماہ کیلئےبھرتی کیاگیاہے، عارضی طور پر بھرتی ویکسی نیٹر کو ماہانہ 45 ہزار تنخواہ دی ‏جائےگی، عارضی بھرتی ویکسی نیٹرز نئے سینٹرزمیں تعینات کئےجائیں گے۔

اسلام آباد میں 2 نئے ماس ویکسی نیشن سینٹر کے قیام کافیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ماس ویکسی ‏نیشن سینٹرزایف نائن،کنونشن سینٹرمیں قائم ہوں گے، ایف نائن ماس ویکسی نیشن سینٹررواں ‏ہفتےفعال ہوجائےگا جب کہ کنونشن ماس ویکسی نیشن سینٹرآئندہ ہفتے فعال ہونےکا امکان ہے۔

کنونشن ماس سینٹر میں یومیہ10ہزار افراد کی ویکسی نیشن ہوسکےگی، اسلام آباد میں 2لاکھ10ہزار ‏سے زائدافراد کی ویکسی نیشن ہوسکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں