اشتہار

دبئی والوں کیلیے خوشخبری، پابندیوں میں نرمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میں ہوٹلز، تقریبات، تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو شرائط کے ساتھ بحال کر دیا گیا۔

دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے کورونا وبا کے ماحول میں سماجی ‏تقریبات اور سرگرمیوں سے متعلق نئے احتیاطی تدابیر اور اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 17 مئی بروز پیر سے نئے فیصلے نافذالعمل ہوں گے۔ شادی کی ‏تقریبات کے مقام پر 100 فیصد حاضری کے لیے تمام شرکاء، عملے کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار ‏دی گئی ہے۔

گھروں میں شادی بیاہ کی تقریبات میں 30 فیصد گنجائش کی اجازت ہوگی جس کے لیے احتیاطی ‏تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔

- Advertisement -

تفریحی مقامات 70 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولے جائیں گے جب کہ ہوٹلز کو 100 فیصد گنجائش ‏کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔

سماجی تقریبات، محافل اور ادارتی تقریبات میں شرکاء کے لیے ویکسینیشن لازمی ہو گی۔ ان افراد ‏کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک لگانا ہو گا۔

کھیلوں کی ان ڈور سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حاضری 1500 ہو گی جبکہ آؤٹ ڈور میں 2500 ‏افراد کے حاضری قابل قبول ہوگی جنہیں کورونا پروٹوکولز پر عمل کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں