بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب آسمانی بجلی گرنے سے چٹانیں ٹکڑوں میں بٹ گئیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں آسمانی بجلی پہاڑ پر گرنے سے چٹانیں ریزہ ریزہ ہوگئیں، پہاڑ میں دراڑ پڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انٹرنیٹ پر اکثر آسمانی بجلی گرنےکے دل دہلا دینے والے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں آسمانی بجلی کی لپیٹ میں آنے والی چٹانوں کو ٹکڑے ہوکر بکھرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سعودی عرب کے ایک شہری کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی، جس میں جنوبی سعودی عرب کے پہاڑوں پر آسمانی بجلی گرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔

آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے پہاڑ میں دراڑ پڑگئی جب کہ چٹانوں کے ٹکڑے ارد گرد بکھرگئے اور پہاڑ کیساتھ چلنے والی سڑک پر بھی گہرا گڑھا پڑگیا۔

واضح رہے پہاڑ میں دراڑ پڑنے کی تصدیق تاحال سعودی حکام کی جانب سے نہیں کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں