تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

سعودی عرب: سفر کے خواہش مند شہریوں کیلئے اہم وضاحت آگئی

ریاض: سعودی عرب میں ایسٹرن پراوِنس پاسپورٹس کے ترجمان معلی العتیبی نے وضاحت پیش کی ہے کہ ‘جی سی سی’ قومی شناختی کارڈ سفر کے لیے ابھی کارآمد نہیں ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معلی العتیبی نے بتایا کہ خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کے لیے سفری دستاویز کے طور پر قومی شناختی کارڈ کا استعمال تاحال معطل ہے، لہذا شہری جن ممالک کا سفر کرنا چاہتے ہیں وہ وہاں کے عائد کردہ سفری قائد وضوابط پر عمل کریں۔

کوروناوائرس کے پیش نظر گزشتہ سال فروری میں سعودی وزارت خارجہ نے جی سی سی کے شہریوں کے مملکت آنے اور جانے کے لیے قومی شناختی کارڈ کا استعمال معطل کردیا تھا۔

ایسٹرن پراوِنس پاسپورٹس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 17 مئی سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے بعد تمام بری، بحری اور فضائی راستے کھولے جاچکے ہیں جبکہ سرحدی چوکیوں پر جدید سسٹم بھی نصب کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب: سفری قوائد وضوابط جان لیں

انہوں نے بتایا کہ کنگ فہد پر بھی آپریشنل صلاحیت کو 30 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے، تمام احتیاطی تدابیر کو بروئے کارلاتے ہوئے تیز رفتار اور آسانی سے سفر کو یقینی بنانے کے لیے ورک شاپس کا بھی انعقاد کیا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب سے بیرون ملک سفر کے لیے بری، بحری اور فضائی راستے بحال ہیں۔

Comments

- Advertisement -