شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکا کی نائب صدر کمالا ہیرس کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر امریکا کی نائب صدر کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اسرائیل کی حمایت کررہی تھیں۔
آمنہ الیاس نے لکھا کہ ’کمالا ہیرس کس قسم کی انسان ہیں، اسرائیل کی حمایت کر نے پر انہیں شرم آنی چاہیے‘۔ اداکارہ نے غصے بھرے انداز میں لکھا کہ وہ یہ ویڈیو شیئر کیے بغیر نہیں رہ سکیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی امریکا کی نائب صدر کو آئینہ دکھایا اور بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے گزشتہ دس روز سے فلسطین کے مختلف رہائشی علاقوں پر فضائی بمباری کی جارہی ہے، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی درندگی کےخلاف دنیا بھرمیں عوام کا احتجاج جاری ہے، امریکا کی مختلف ریاستوں میں اسرائیل مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔