اشتہار

گلوکارہ مومنہ مستحسن کورونا میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

گلوکارہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’بغیر میک ایپ، بغیر فلٹر صرف کووڈ‘

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔

گزشتہ ماہ سینئر اداکارہ مرینہ خان بھی مہلک وبا کورونا کی تیسری لہر کا شکار ہوگئی تھیں۔

مزید پڑھیں: معروف اداکارہ مرینہ خان بھی کرونا کا شکار

مرینہ خان نے کرونا میں مبتلا کی ہونے کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کی تھی، انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو میں کہا تھا کہ کہ ‘مجھے 14 روز کمرے میں تنہا رہنا پڑے گا کیوں کہ بدقسمتی سے میں بھی کرونا کی لپیٹ میں آچکی ہوں’۔

خیال رہے کہ مرینہ خان سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بہت سی شخصیات وبا کا شکار ہوچکی ہیں جن میں آمنہ الیاس، بہروز سبزواری، اداکارہ روبینہ اشرف، گلوکار جواد احمد، عثمان مختار، ندا یاسر، ماڈل علیزے گبول، صحیفہ جبار، امیر گیلانی، سنبل شاہد، مریم نفیس اور واسع چوہدری سمیت دیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں