تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

کرونا کا پھیلاؤ، کراچی کے ضلع وسطی میں‌ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور گھر سے نکلنے پر پابندی عائد

کراچی: شہر قائد کے ضلع وسطی میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شہریوں کی غیر ضروری آمد و رفت اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا کیسز میں اضافہ کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع وسطی کے چار ٹاؤنز گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے رہائشی علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون  19 مئی سے 2جون تک نافذ ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں کرونا کے 63 مریض موجود ہیں، ضلعی ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کے بعد پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا ‘ڈرائیو تھرو’ کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی ہوگا جبکہ  شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، علاوہ ازیں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر سختی سے پابندی ہوگی جبکہ گھر یا باہر کسی بھی چھوٹی بڑی تقریب کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق متاثرہ علاقوں کے کرونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ کریں گے، صوبائی حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Comments

- Advertisement -