لاہور : وزیراعظم عمران خان آج ماشکیل تانوکنڈی روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ2سال میں مکمل ہوگاجس سے تقریباً 4 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم آج ماشکیل تانوکنڈی روڈکاسنگ بنیادرکھیں گے، نوکنڈی اور تفتان بارڈرکے قریب بلوچستان کا پسماندہ،دوردرازعلاقہ ہے، اس2رویہ سڑک کے منصوبے پر تقریباً 7ارب روپے لاگت آئے گی، منصوبہ2سال میں مکمل ہوگا، جس سے تقریباً4 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔
وزیراعظم عمران خان آج انشاللہ ماشکیل تا نوکنڈی روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ نوکنڈی، تفتان بارڈر کے قریب واقع ہے اور بلوچستان کے دور دراز اور انتہائی پسماندہ علاقے ہیں-اس 2رویہ سڑک پر تقریباً 7 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔اس سے تقریباً 4 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔تکمیل 2 سال میں ہوگی pic.twitter.com/2dcShYy2ri
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 20, 2021
یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم نے پشاور میں مزدوروں کے لئے بنائے گئے دو ہزار سے زیادہ فلیٹس پر مشتمل لیبر کالونی کا افتتاح کیا تھا ، تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہ قانون کے آگے سب برابر ہیں ،این آراو ہماری تباہی کا سبب بنا، ہم نے پاکستان کو دو اصولوں پر کھڑاکرنا ہے ، سارے مافیاز اکٹھے ہو کر مجھ سے این آراولینے کی ناکام کوشش کررہےہیں ، میں کبھی این آراو نہیں دوں گا انھیں قانون کے نیچے لانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی اور مافیاز کی سرکوبی سے ملک ترقی کرے گا، یواین ڈی پی رپورٹ کے مطابق 2013کے بعد سب سے زیادہ کے پی میں غربت کم ہوئی۔