ممبئی : بھارت میں طوفانی ہواؤں کے سامنے سڑک کے کنارے لگا درخت بھی اپنی جگہ سے اکھڑ کر گر گیا، نیچے سے گزرنے والی خاتون موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئی۔
بھارت میں سمندری طوفان کی تباہیوں نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے، تیز ہواؤں اور بارشوں نے لوگوں کو اپنے گھروں تک محصور کردیا، بھارت میں اب تک آنے والے طوفانوں میں یہ اسی نوعیت کا بڑا طوفان ہے۔
#WATCH | Mumbai: A woman had a narrow escape when she managed to move away from the spot just in time as a tree uprooted and fell there. (17.05.2021)
Mumbai received heavy rain and wind yesterday in wake of #CycloneTauktae
(Source: CCTV footage) pic.twitter.com/hsYidntG7F
— ANI (@ANI) May 18, 2021
اسی طوفانی ہواؤں کے دوران ممبئی میں ایک خوش قسمت خاتون سڑک کے کنارے گزرتے ہوئے لقمہ اجل بننے سے رہ گئی، سوشل میڈیا پر چند سیکنڈ کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔
اس سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ خاتون تیز ہوا کے باعث اچانک زمین پر گرنے والے درخت کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی، ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ گئے۔
اس خاتون کی خوش قسمتی تھی کہ درخت کے گرنے کے آخری لمحے میں بھاگ کر سڑک کے دوسری جانب آگئی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہونے سے بھی بچ گئی۔
8سیکنڈ کی مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک 74000سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، ہزاروں صارفین نے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کو خوش قسمت قرار دیا ہے۔