تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

بے گناہ فلسطینیوں کی خون ریزی بند کی جائے،برطانوی ممبر پارلیمنٹ کا مطالبہ

لیڈز: برطانوی ممبر پارلیمنٹ تن من سنگھ دیسی نے مطالبہ کیا ہے کہ بے گناہ فلسطینیوں کی خون ریزی بند کی جائے اور امدادی سرگرمیوں کے لیے راستے کھولیں جائیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر تن من سنگھ دیسی نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطینی زمین پر اسرائیلی قبضہ شرمناک اقدام ہے اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نوآبادیاتی دور کی ذہنیت کی عکاس ہے۔

تن من سنگھ نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ فلسطینیوں کی خون ریزی بند کی جائے اورغزہ کی غیرانسانی،غیرقانونی ناکہ بندی ختم کی جائے جبکہ امدادی سرگرمیوں کے لیےراستےکھولیں جائیں۔

برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو بھی خط لکھا ،خط میں فلسطین میں جاری اسرائیلی بمباری پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گذشتہ روز رکن برطانوی پارلیمنٹ رچرڈبرگن نے اسرائیل پرپابندیاں عائدکرنےکامطالبہ کرتے ہوئے حکومت سےفلسطینی عوام پرمسلط جنگ بندکرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

رچرڈبرگن کابرطانوی پارلیمان میں سوال کیا کہ اورکتنےفلسطینی بچوں کومرناہوگا؟ اورکتنےفلسطینوں کےگھروں،اسکولوں،اسپتالوں کوتباہ ہوناہوگا۔

رچرڈبرگن کا کہنا تھا کہ اسرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہاہے، اب ضرورت ہےاسرائیلی حکومت پرپابندیاں عائد کی جائیں، وقت آ گیاہےبرطانیہ اسرائیل کوہتھیاربیچنےکاسلسلہ بندکرے۔

Comments

- Advertisement -